ضیا الحق کی کابینہ کا رکن ہونے پر آج بھی شرمند ہ ہوں ۔ جاوید ہاشمی

21 اپریل 2011 (05:38)
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےجاوید ہاشمی کا کہنا تھا کوئی بھی لیڈرذوالفقارعلی بھٹواور بے نظیر بھٹو سے بڑا نہیں ہےاور وہ انہیں شہید مانتے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو دس سال ملک سے باہر رہنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ضیا الحق کابینہ کا رکن ہونے پرانہیں آج بھی شرمندگی ہے اور وہ اس پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں پرویز مشرف سے حلف اٹھانے کا کہا گیا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا کیونکہ وہ سر تو کٹوا سکتے ہیں کسی آمر کے ہاتھوں حلف نہیں اٹھا سکتے۔ جاوید ہاشمی نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کا مطالبہ بھی کیا