پنجاب بھرمیں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ پچیس سے تیس اپریل تک منایا جائے گا

21 اپریل 2011 (05:02)
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ حق نواز بھروانہ کا کہنا تھا کہ اس ہفتے کو منانے کا مقصد صحت مند ماں اور بچے کے ذریعے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے۔ اس ہفتے کے دوران دوسال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے، اور دو سے پانچ سال تک کے بچوں کو ہونے والی بیماریوں کی ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ ماں کی بہتر صحت کے لئے تشنج کے ٹیکے اور آئرن کی گولیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔ عوام میں اس ہفتے کے حوالے سے آگاہی کے لئے کل ای ڈی او آفس سے فیصل چوک تک ایک واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔