کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بولان میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حیدرکو اغوا کے بعد قتل کرنے کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ۔
ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے ڈاکٹرممتاز حیدرکو گزشتہ روز فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر ممتاز حیدر کے قتل کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک سینئر ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ ادھردوسرے روز بھی ہڑتال کے باعث مریض شدید مشکلات کا شکار ہیںاور ہسپتالوں میں مریضوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹرممتاز حیدر کے اغوا اورقتل کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔