غازی علم الدین شہید کا کیس ری اوپن کرنے کے لیے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔

21 اپریل 2011 (04:38)
عدلیہ بچاؤ کمیٹی کی جانب سے دائر کردہ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غازی علم الدین شہید کے حوالے سے انیس سو انتیس کو جاری کیا گیا فیصلہ غلط تھا ۔ درخواست میں آئر لینڈ کے روجر منٹ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غازی علم الدین کو با عزت بری کرنے کے بعد از موت ایوارڈ سے نوازا جائے۔ درخواست گزار نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ غازی علم الدین شہید کے سرکاری جنازے کا بھی اہتمام کیا جائے ۔ جبکہ عدالت عالیہ کے سابق فیصلے کو نظر ثانی کے بعد کالعدم قرار دیا جائے