سندھ ہائی کورٹ نے میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ۔

21 اپریل 2011 (04:36)
عمر سیال ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھاکہ ماتحت عدالت نے فیصلہ سناتے وقت تمام قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا ۔ہائیکورٹ نے درخواست کو مزید سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مقدمہ میں ملوث ملزمان پولیس افسران واجد درانی،آئی بی کے سابق سربراہ مسعود شریف خٹک اور دیگرکی بریت کیخلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔