بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے تاریخ میں لکھے گئے فیصلے کی درستگی تک ہماری ذمہ داری پوری نہیں ہوگی۔ قمرزمان کائرہ

21 اپریل 2011 (04:31)
بھٹوریفرنس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بتیس سال پہلے بھی عدالتوں پراعتماد کرتی تھی اور آج بھی ایسا ہی ہے۔ بھٹوکیس پر صدارتی ریفرنس دائرکرنے کا مقصد ملکی تاریخ کودرست کرنا ہے۔ قمرزمان کائرہ نے بتایا کہ عدالت سے مقدمے کی کارروائی کیمرے میں ریکارڈ کرنے کی اپیل کی تھی لیکن سپریم کورٹ نے اجازت نہیں دی۔ اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےبھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کیس ری اوپن کر کے پیپلزپارٹی کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف بھٹو کا عدالتی قتل کرنے والوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔