اقوام متحدہ نے جوہری عدم پھیلاؤ کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی میعاد میں دس سال کی توسیع کردی ۔

21 اپریل 2011 (03:39)
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی میعاد میں ہر تین سال بعد تین سال کی توسیع کرتی ہے تاہم اس بار یہ توسیع دس سال کیلئے کی گئی ہے ، سفارتکاروں کے مطابق دس سال کی توسیع ہنگامی ضرورت کے پیش نظرکی گئی تا کہ جوہری اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کوغیرریاستی عناصر کے ہاتھوں میں جانے سے روکا جا سکے ۔