پاکستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزکے خلاف اپنے دورے کا آغازآج ٹونٹی ٹونٹی میچ سے کرے گی۔

21 اپریل 2011 (02:19)
پاکستان آج سینٹ لوشیا میں دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز واحد ٹی ٹونٹی میچ سے کرے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ پہلا ٹی ٹونٹی میچ ہوگا اس سے پہلے دونوں ٹیمیں کبھی بھی ٹی ٹونٹی میں ایک دوسرے کے مد مقابل نہیں آئیں۔ اس فارمیٹ میں پاکستان کا ریکارڈ کافی بہتر ہے اوراس نے اب تک کھیلے گئے اپنے پینتالیس میچوں میں سے ستائیس میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسے سترہ بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے برعکس ویسٹ انڈیز کواب تک کھیلے گئے اٹھائیس مقابلوں میں صرف گیار میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ پندرہ میں اسے شکست ہوئی۔