پاکستانی کرکٹرذوالقرنین حیدرکو لندن میںدھمکی آمیز فون کال موصول ھونےکےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کرکے سیکیورٹی بڑھادی گئی ۔ برطانوی میڈیا

21 اپریل 2011 (02:11)
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذوالقرنین حیدرکوپاکستان سے دودھمکی آمیزکالزموصول ہوئیں، کال کرنے والے شخص نے ذوالقرنین سے کہا کہ منع کرنے کے باوجود آرہے ہوتونقصان کے ذمہ داربھی خودہوگے،دھمکی آمیزکال موصول ہونے کی اطلاع ملنے پرلندن پولیس ذوالقرنین حیدر کے گھر پہنچ گئی ،جس کے بعد ان کالزکاریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ، ذرائع کے مطابق پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ذوالقرنین حیدرکو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاجبکہ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے