شاعرمشرق علامہ ڈاکٹرمحمد اقبال کا یوم وفات آج ملک بھرمیں عقیدت واحترام سے منایاجارہاہے،لاہور میں مرکزی تقریب الحمرا ہال نمبر ایک میں ہوگی۔

21 اپریل 2011 (02:04)
الحمراء ہال نمبرایک لاہورمیں ہونے والی مرکزی تقریب کی صدارت ایڈیٹر ان چیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد ہوں گے۔ اس تقریب میں سینیٹر ایس ایم ظفر، رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ، بشری رحمان، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان خطاب کریں گے۔ ان کے علاوہ ایڈووکیٹ ولید اقبال ، ایڈووکیٹ منیب احمد، علامہ احمد علی قصوری ، مواحد حسین سید ، ڈاکٹر محمد اجمل نیازی، قیوم نظامی، سید زید حامد اور خواجہ عابد نظامی بھی علامہ اقبال کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔ تقریب کا آغاز صبح دس بجے ہوگا۔