امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر افغانستان سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ حسین حقانی

21 اپریل 2011 (01:58)
واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین حقانی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیروائٹ ہاؤس حکام، اوباما انتظامیہ اور جنوبی ایشیاسے متعلق امریکی نمائندوں اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کریں گے۔ حسین حقانی نے کہا کہ امریکا مخالف جذبات بھڑکانے کی بجائے پاکستان اختلافات کو طے کرنے کی کوشش کریگا۔ انہوں نے بتایا کہ وزراء کی سطح کے پاک امریکا مزاکرات کا اگلا راؤنڈ اسلام آباد میں آئندہ ماہ ہوگا جبکہ صدر زرداری کا دورہ امریکا جلد متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ریمنڈ ڈیوس کے معالے پر پیدا ہونے والی صورت حال سے نکل آئے ہیں اور دونوں ممالک کی حکومتیں باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔