لاہور( نمائندہ خصوصی) سول لائنز پولیس نے میٹرک سے ایم اے جعلی ڈگریاں تیار کرنے اور ان پڑھ شخصیات کو گریجوایٹ بنانے والے گروہ کے 4ارکان کو سینکڑوں کی تعداد میں ڈگریوں اور دیگر سازو سامان سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا ہے۔ایس پی سول لائنز ڈویژن ڈاکٹر حیدر اشرف نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز ماجد بشیر نے کئی دنوں کی ریکی کے بعد باغ جناح کی کینٹین پر چھاپہ مار کر ملزمان طارق محمود، محمد عرفان، محمد رضوان عرف جھانہ اور خالد علی کو گرفتار کیا جبکہ ایک ملزم طارق ولد خلیل موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزمان سے میٹرک سے ایم اے تک کی 300 سے زائد جعلی ڈگریاں اور سندیں238 مائیگریشن کارڈ،12رزلٹ کارڈ، جعلی مہریں کمپیوٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے تمام ڈگریاں اور سندیں یونیورسٹی اور بورڈ ملازمین کی ملی بھگت سے نکلوائی گئی ہیں ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ متعدد سیاستدانوں سمیت کئی اہم شخصیات کو ان جعلی ڈگریوں کی مدد سے گریجوایٹ بنا چکے ہیں اور جعلی گریجوایٹ بننے والی شخصیت کے ناموں کی فہرست تیار کی جارہی ہے جو کہ جلد میڈیا کے سامنے لائی جائے گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024