مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادنوالہ) مکہ مکرمہ میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ اور روزنامہ نوائے وقت کے اشتراک سے یوم اقبالؒ کی تقریب کی صدسرت انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر ڈاکٹر سعید محمد عنایت اللہ نے کی مولانا عبدالروف ملک\\\' حافظ عطا اللہ مہمانان خصوصی تھے۔ تقریب میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تلاوت قرآن کریم کی سعادت حمزہ بٹ مکی نے حاصل کی۔ محمد حارث نے خاتم المرسلینﷺ کی شان اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ نظامت کے فرائض لیاقت علی عباسی نے سرانجام دیئے۔ پاکستان کمیونٹی مکہ مکرمہ کے رہنما عبدالفتاح نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے تصورات اور قائد کے فرمودات کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت اور معیشت مستحکم نہیں ہوئی اور قوم کی مشکلات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اغیار کے ایجنڈے کی تکمیل کی بجائے میڈ ان پاکستان کو مدنظر رکھ کر فیصلے کریں۔ اوورسیز پاکستانی جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر مبشر اقبال لون استادنوالہ نے کہا کہ حضرت علامہ اقبال نے مسلمان قوم کو غفلت سے دور کرکے آزاد وطن کیلئے کمربستہ کیا۔ آج بھی وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہم غیروں کا سہارا ڈھونڈنے کی بجائے خود انحصاری کو کامیابی کا زینہ بنائیں جس کیلئے حضرت علامہ کے فرمودات سے استفادہ کرکے نئی نسل کو نظرثانی ذہنی تربیت دے کر معاشرہ میں مثبت تبدیلیاں لانی ہونگی۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مولانا عبدالحفیظ مکی نے فونک خطاب میں کہا کہ حضرت علامہ اقبال مفکر اسلام مفکر پاکستان ہیں انہوں نے پاکستان کا خواب دیکھا جسے قائداعظم نے شرمندہ تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ نبی آخرالزماںﷺ سے ان کی والہانہ عقیدت تھی اور نبی کریمﷺ سے عقیدتم و عشق کی بنا پر ہی انہیں حجاز مقدس سے بے انتہا ارادت رہی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد رفیق بلوچ نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے شاعری کے ذریعے سوئی ہوئی امت کو جگایا۔ حافظ عطا اللہ نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات کو اپنا کر قیام پاکستان کے مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ نظریہ پاکستان کو پس پشت ڈال کر سیاسی\\\' سماجی\\\' معاشی\\\' تعلیمی ہر سطح پر مغرب کی نقالی کی جا رہی ہے۔ قومی وحدت کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔ مولانا عبدالروف ملک نے خطاب میں کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کا شمار اسلامی دنیا کے اہم قد آور شخصیتوں میں ہوتا ہے اور ان کی شاعری میں ملت اسلامیہ کی مضبوطی و یکجہتی کا پیغام ملتا ہے۔ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا کہ حکیم الامت حضرت علامہ اقبال بیسویں صدی کے ایک ایسے عظیم صاحب دل مفکر تھے جنہوں نے اپنے خطبات اور شاعری کے ذریعے اسلامی تشخص اور اسلامی ثقافت کو اپنانے پر بہت زور دیا ہے۔ وہ سمجھتے تھے کہ اسلامی تشخص کے بغیر سماجی\\\' معاشرتی\\\' معاشی\\\' مذہبی\\\' ثقافتی اور سیاسی زندگی میں استقامت و ترقی ناممکن ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024