عالم اسلام
عالم اسلام میںتجربہ تحقیق کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ نہ استعجاب علم ہے نہ علم کیلئے کوئی سعی و کاوش۔ یورپ کی حالت اس سے کسی قدر مختلف ہے۔ وہاں تحقیق ہے، تجربہ ہے۔ علم سے دلی شغف ہے۔ شب و روز محنت ہے، شب روز انہماک ہے۔ حالانکہ ایک زمانے میں وہاں تجربہ تحقیق تو درکنار، علم کا نام لینا بھی گناہ میں داخل تھا۔
(علامہ اقبال کا گھریلو نشست میں اظہار خیال 19 مارچ 1938ئ)