نعت شریف
نہیں کرتے ہم ہی ثنائے محمدؐ
زمانہ ہے مدحت سرائے محمدؐ
ہوئی دہر میں جس گھڑی انؐ کی آمد
ہر اک سمت پھیلی ضیائے محمدؐ
کرے رشک کیوں کر نہ اس پر زمانہ
جسے مل گئی ہو ردائے محمدؐ
جسارت ہے اس کی اسے نار چھولے
جہنم سے جس کو چھڑائے محمدؐ
عمل کا تو دفتر نہیں روز محشر
ہے مجھ کو فقط آسرائے محمدؐ
نہیں ہے یقین گرتو قرآں سے پوچھو
رضائے خدا ہے رضائے محمدؐ
اگر کعبہ مکہ میں ہے گھر خدا کا
مدینہ میں ہے جلوہ گاہ محمدؐ
کرے التجا وارثی تجھ سے مالک
عطا کر مجھے خاک پائے محمدؐ
(محمد صدیق وارثی )