نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کر کے نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی تاہم پاکستان نے اس تجویز کو مسترد کردیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں، ری شیڈول سیریز کیلئے مناسب ونڈو تلاش کر رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیوی بورڈ کی یہ تجویز ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ادھر کیوی کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے عمل کو شرمناک قرار دے دیا، کہتے ہیں مجھے تفصیلات نہیں پتہ لیکن یہ اچانک ہوا،پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند اور سپورٹ کیا جاتا ہے، اندازہ ہے پاکستانیوں کو دورہ منسوخ کرنے سے خاصی مایوسی ہوئی ہو گی۔ کین ولیمسن نے امید ظاہر کی کہ اس واقعے کے اثرات دیرپا نہیں ہوں گے اور پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ ہو گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024