اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 40 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 26 ہزار 8 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 27 ہزار 246 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51ہزار348 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 89 لاکھ 3 ہزار808 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4.22فیصد رہی۔
سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ اوراموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 22 ہزار 790 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 407جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 50ہزار787کورونا کیسز اور 7 ہزار 270اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 71 ہزار 388افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 412جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 32 ہزار 769 کیسز اور 344 اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 245افراد کورونا سے متاثر جبکہ 182جاں بحق ہوئے۔
آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 787افراد کورونا سے متاثر جبکہ 729جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 4 ہزار 242افراد متاثر جبکہ 902انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار 724ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 312مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 38ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔