پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ سیلیبرٹیز گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان 10 سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔عاطف اسلم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے نئے آنے والے گانے کی ایک مختصر جھلک شیئر کی۔گلوکار نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے نئے گانے کے ٹیزر کو انجوائے کریں کیونکہ یہ بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔اس کے ساتھ ہی عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کے اس نئے گانے میں ان کے ہمراہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان بھی جلوہ گر ہوں گی اس نئے گانے کا نام اجنبی ہے۔ماہرہ خان اور عاطف اسلم کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے مداح کافی پرجوش نظر آرہے ہیں اور وہ بے صبری سے اس نئے گانے کا انتظار کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram