وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک پہنیں اور ویکسین ضرور لگوائیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے ترلائی ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر دی جانے والی سہولیات اور ویکسین کا جائزہ لیا۔معاونِ خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ 2 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم احتیاط کریں گے تو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38