پولیس افسران اشتہاریوں کو گرفتار کریں: خرم علی
ملتان(جنرل رپورٹر)ملتان ریجن میں سات روزہ انسداد منشیات مہم اختتام پذیر ہو گئی ۔ ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری مہم میں سنگین مقدمات میں مطلوب افراد کو ہر صورت گرفتار کریں منشیات فروشی کے انسداد کو ہر صورت یقینی بنائیں جس ایس ایچ او کے دائرہ اختیار میں منشیات فروشی کا دھندہ پایا گیا اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ سات روزہ انسداد منشیات مہم کے دوران 621 کلوگرام چرس،410 گرام ہیروئن،17 کلو گرام بھنگ،15 چالو بھٹیاں شراب،1280 لیٹر لاہن،4873 لیٹر شراب برآمد کی گئی ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے کہا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 170 اشتہاری ملزمان اور 106 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے ہیں۔