مخالفین نے زمین پر قبضہ کر لیا‘ پولیس بھی مل گئی ‘ حکام انصاف فراہم کریں: حق نواز
وہاڑی(نامہ نگار) حق نواز نے بیوی بچوں محمد حسین،قیصر عباس،فیصل ممتاز،محمد ا کر ا م ، فہمید ، جا و ید،اور خواتین جنت بی بی،ممتاز بی بی،ارشاد بی بی،رحمت بی و دیگر درجنوں افراد کے ہمراہ پریس کلب آکر روتے ہوئے بتایا کہ اس نے 12سال قبل اپنے علاقہ میں 4 کینال زمین خریدی یوسف،الطاف،محمد حسین بلوچ،ظہور،رفیق،شاہد منیر،ریاض ظفروغیرہ نے دو کینال زمین پر قبضہ کرلیا جس پر پولیس تھانہ لڈن گیا تو پولیس ملزمان سے مکمل طور پر ساز باز ہوگئی حکام انصاف فراہم کرائیں۔