لڑکی سے زیادتی کی کوشش‘ ملزم فرار
میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ تلمبہ میں محمدحیبب نے درخواست دی کہ ملزم خالدانیس نے میرے گھر دروازہ پر دستک دی تو 16 سالہ پوتی ثمرین بی بی نے دروازہ کھولا ملزم نے اس سے اسلحہ کے زور پر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی بچی کے والد اور گھر والے آگئے اور ملزم فرار ہو گیا پولیس تھانہ تلمبہ نے مقدمہ درج کر لیا۔