عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا : اجمل خان
قصبہ بصیرہ (خبر نگار) عوام کی محبتوں کے ممنون ہیں سیاست کو عبادت سمجھ کر مقدس فریضہ سرانجام دے رہے ہیں بے لوث عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا برادری اور دوستوں کی مشاورت سے آئندہ جنرل الیکشن میں سیاسی پارٹی بارے فیصلہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی PP270سردار اجمل خان چانڈیہ نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عوام نے موقع دیا تو مظفرگڑھ کی تعمیر و ترقی کی بہتری کیلئے کردار اداکروں گا۔