ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کی وزیراعظم سے فریاد
مکرمی: ریڈیو پاکستان کے پنشنرز وزیراعظم عمران خان سے فریاد کرتے ہیں ان کے گزارشات پر توجہ دیکر احسان فرمائیں پاکستان میں ہر ادارہ اپنے زیر سروس اور ریٹائرڈملازمین کو طبی سہولتیں دیتا ہے پنشنروں میں بہت سے ضعیف یا معذور ہیں انسان اپنی صحت کے لیے مجبوراً ماہر امراض کے ہاں جاتا ہے اور تجویز کردہ میڈسن خریدتا ہے ریڈیو پاکستان کے پنشنرز بھی ڈاکٹرز کی ہدایت پر میڈسن خریرتے ہیں اور بل ریڈیو پاکستان کے مرکزی آفس میں بھیجوا دیتے ہیں لیکن تین تین سال سے ادائیگیاں نہیں کی جارہی ہیں۔ سابق ڈی جی کی ہدایت پر قابل ادائیگی رقم کا دس فیصد حصہ ہر ماہ ادا کیا جانا تھا اس حکم کے مطابق ایک قسط ادا ہوئی ۔ اب موجودہ ڈی جی نے یہ سلسلہ نجانے کیوں ختم کرکے غریب پنشنروں کو فاقہ کشی پر مجبور کیا ؟ وزیراعظم ان پنشنروں کی فریاد پر توجہ دیکر ممنون فرمائیں(پنشنرز ریڈیو پاکستان)