ڈی ایف اے کے ٹرائلز ٗ تین تحصیلوں سے کھلاڑیوں کی شرکت
جام پور( نمائندہ خصوصی،خبر نگار )ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (ڈی ایف اے) کے ٹرائلز اکبر خان بزدار اسٹیڈیم ضلع راجن پور میں ہوئے جس میں ڈسٹرکٹ کی تین تحصیلوں سے پلیئرز نے حصہ لیا۔ جام پور سے سید سکندر حیات، ریان، شوزب، ابوذر اور انس فاروق ڈسٹرکٹ فٹ بال کی ٹیم میں سیلیکٹ ہو گئے ہیں۔