نوجوان نسل کو برائی سے بچانے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری: فرخ رضا

خان پور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما وٹکٹ ہولڈر میجر (ر) فرخ رضا خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو انٹر نیٹ کے منفی اثرات جرائم اور منشیات سے بچانے کیلئے کھیلوں کا انعقاد کرانا ضروری ہے وہ نواحی قصبے سہجہ میں فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔میجر (ر)فرخ رضا خان پور ربن کاٹ کر ٹورنامنٹ باقائدہ افتتاح کیا اور کھلاڑیوں کیساتھ تعارف کرایا گیا ۔اس موقع پر یوسی لاٹکی کے چیئرمین رئیس جبار لاٹکی ،محمد رضا خان نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں مہمان خصوصی میجر (ر)فرخ رضا خان ،محمد رضا خان ،ملک علی رضا خان ،محمد زبیر سبحانی اور چیئرمین یوسی لاٹکی رئیس جبار لاٹکی کا سہجہ گراؤنڈ پہنچنے پر ایوب بلوچ ودیگر نے پھولوں کی پتیا نچھاور کیں ۔