فصل کپاس آخری مراحل میں داخل ٗ کاشتکار پیسٹ سکائوٹنگ جاری رکھیں
کرم پور ( نامہ نگار ) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہاہے کہ کپاس کی بہتر پیدوار حاصل کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ اس سال موافق موسمی حالات کی بدولت اور جدید سائنٹیفک طریقے سے کپاس کی بوائی اور اس کی تیاری کی بدولت کپاس کی بہتر پید اوار متواقع ہے ۔انہوں نے بتایاکہ کاشتکاران 10اکتوبر تک کپاس کی فصل کی پسٹ سکواٹنگ جاری رکھیں تاکہ ضرر رساں کیڑوں کو کنٹرول کرکے فی ایکڑ پید اوار بڑھائی جاسکے ۔کپاس کی فصل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ۔محکمہ زراعت کا عملہ کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت موجود ہے۔انشاء اللہ اس سال کپاس کی پیدا وار بہتر ہو گی اور کاشکاروں کی خوشحالی کا دور شروع ہو گا ۔