راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ22 ہزار 553 طلبہ و طالبات نے داخلہ بھجوایا تھا جن میں سے ایک لاکھ21 ہزار 507 طلبہ و طالبات نے امتحان دیا 91 ہزار888 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی نتیجہ 75.65 فیصد رہا 29 ہزار429 امیدوار فیل ہوگئے ایک ہزار سات امیدواروں نے امتحان نہیں دیا تھاجبکہ57 ہزار 128 طالبات اور 65 ہزار 425 لڑکوں نے امتحان دیاچیئرمین تعلیمی بورڈ نے کہا کہ تمام طلبہ و طالبات کو ان کے امتحانی نتائج فارم میں دئے گئے ان کے موبائل فون نمبروں پر ایس ایم ایس کر دئے گئے ہیں جبکہ بورڈ کی ویبسائٹ www.biserawalpindi.edu.pk پر نتیجہ ملاحظہ کیا جا سکتا ہے رزلٹ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلیفون نمبر 051.5450917 اور051.5450918 یا میٹرک برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئل ریفائنری مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔