ٹک ٹاک ، وی چیٹ کی بندش: امریکہ غنڈہ گردی بند کرے ورنہ سخت جوابی کاروائی کرینگے: چین کا شدید ردعمل
بیجنگ (شنہوا + نوائے وقت رپورٹ) چین نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ کی بندش کو امریکہ کی غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ دھونس اور دھمکی سے باز رہیں ورنہ سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے سماجی رابطے کی چینی ویب سائٹس ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کرنے پر چین نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا غنڈہ گردی بند کرے ورنہ اسے سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تجارت کے مسئلہ اصولوں پر پوری طرح شفافیت اور عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے ان ویب سائٹس پر پابندی کو اٹھائے اور آئندہ ایسی کسی اقدام کے نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائے وزارت تجارت کے ترجمان نے خبر دیا کیا کہ اگر امریکا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے استحکام کیلئے ضروری اقدامات کریگا۔چین کی وزارت تجارت(ایم او سی) نے کہا ہے کہ وہ وی چیٹ اور ٹِک ٹاک ایپس کی ڈان لوڈنگ بند کرنے کے امریکی اقدام کی بھرپور مخالفت کرتی ہے۔ہفتہ کو ایک آن لائن بیان میں ایم او سی نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے امریکہ نے بار بار غیر اعلانیہ وجوہات کی بنا پر دونوں کاروباری اداروں کو دبانے کے لئے ریاستی طاقت کا استعمال کیا ، جس سے ان کی معمول کی کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں۔