پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپورتیاری سے شرکت کریگی:اعجاز چودھری
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری کی صدارت میں پارٹی سیکرٹریٹ میں گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات، این اے 75 اور پی پی 51 کے ضمنی الیکشن سمیت ظفراللہ چٹھہ کی سربرائی میں قائم پارٹی الیکشن سیل کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں علی امتیازوڑائچ نے شرکت کی، اجلاس سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے، کارکنا ن بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، اپوزیشن کی اے پی سی ٹوپی ڈرامہ اور فوٹوسیشن کے سوا کچھ نہیں، کرپٹ اپوزیشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، انہوں نے کہاکہ کرپٹ ٹولے نے اپنے دورِحکومتوں میں ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے۔