وزیراعظم بلدیاتی اداروں سے متعلق وعدے پورے کریں:خرم نواز گنڈاپور
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، عارف چودھری چکوال میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کے لئے لاہور سے چکوال روانہ ہو گئے ہیں، بلدیاتی کنونشن سے رانا محمد ادریس، شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق،سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری اور مقامی رہنما خطاب کریں گے، رہنمائوں کے قافلے کا گجرات، جہلم، کھاریاں میں کارکنان کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا جائے گا، لاہور سے روانگی کے وقت گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئین کے مطابق بلدیاتی اداروں کو انتظامی اور مالی اعتبار سے بااختیار بنائیں گے، امید ہے وزیراعظم اپنے اس وعدے کو پورا کرینگے۔ عوامی تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار پنجاب بھر میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔