سستی بجلی کی فراہمی کا حکومتی عزم
وزیراعظم عمران خان نے سینما انڈسٹری اور بجلی سے متعلقہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سستی بجلی کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ماضی میں اصلاحات پر توجہ نہیں دی گئی، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ماہرین کی تحقیق کو سراہتے ہیں۔‘‘وزیراعظم کا بلند عزم بلاشبہ قابل تحسین اور امید افزا ہے تاہم سستی بجلی کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ ہائیڈل پاور پروجیکٹ ہے اس کیلئے کالا باغ سمیت تمام ڈیموں کی تعمیر انتہائی ضروری ہے۔ اس سے سستی اور وافر بجلی حاصل ہو گی، صنعت اور زراعت ترقی کریگی، روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے، خوشحالی آئے گی اور ساتھ ہی ساتھ بھارتی آبی دہشت گردی کا بھی توڑ ہوگا ۔ وزیراعظم اس عزم مصمم کو عملی جامہ پہنائیں اور ماضی کے دیگر ’’ناممکنات‘‘ کی طرح کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو بھی ممکن بنا کر پاکستانی کی تاریخ میں امر ہو جائیں۔