بھارت آئندہ سال بھی آئی پی ایل امارات میں کرانے کا خواہشمند
لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارت آئندہ سال انڈین پریمیئر لیگ متحدہ عرب امارات میں کرانے کے خواب دیکھنے لگا‘بی سی سی آئی نے انگلینڈ کی میزبانی بھی امارات میں کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ سے معاہد ہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کو بڑھایا جائے گا۔ سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ کے مطابق بھارتی بورڈ نے امارات بورڈ کے ساتھ میزبانی کا معاہدہ کیا ہے۔