دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل توجہ مرکوز رکھنے کیلئے مختلف اقدامات کررہا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انسانی حقوق کونسل کی توجہ کا محور بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے اقدامات کے مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال پر بامعنی اثرات یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب راستے استعمال کرے گا تاکہ ایک کروڑ 30 لاکھ کشمیریوں کی مشکلات ختم ہوسکیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024