ضلع مہمند:پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

آج ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے ایک افسر اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ایک ٹویٹ میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین سرحد پار دہشت گردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب شہید افسر کے زیر کمان پاک فوج کا سکواڈ ایک ایسے علاقے میں سرحد پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کا کام کررہا تھا جس میں سرحد پار دہشت گردوں کے اہم راستے تھے۔