وزیراعظم عمران خان نیو یارک میں اس ماہ کی 21 تا27 تاریخ تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔مختلف ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اہم وزارتی اجلاسوں خصوصاً جموں اور کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم مختلف خطوں سے اپنے منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کریں گے اور ماحولیاتی تبدیلی' پائیدار ترقی' عالمی سطح پر صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور ترقی کیلئے مالی مددسمیت اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔وہ نفرت انگیز تقاریر کے سدباب' ماحولیاتی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں پاکستان اور ترکی کے مشترکہ زیراہتمام اعلیٰ سطح کی تقاریب میں شرکت اور خطاب کریں گے جن کی ملائیشیا اور پاکستان مشترکہ میزبانی کریں گے۔پاکستان' ملائیشیا اور ترقی کا سہ فریقی سربراہ اجلاس جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوگا۔وزیراعظم اس ماہ کی 27 تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور تنازعہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستان کاموقف اور نکتہ نظر پیش کریں گے اور وہاں کی انسانی حقوق کی وصرتحال کے بارے میں بتائیں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024