قبائلی سب ڈویژن درازندہ کے علاقہ حسن خیل میں دو قبائلی گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد قتل اور تین افراد زاخمی ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر درازندہ سمیع اللہ کے مطابق دونوں قبائل میں زمین اور جنگلات کے معاملات پر پرانا تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر جمعہ کے روز دونوں گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق علاقہ میں لیویز اور پولیس کی مدد سے حالات پر قابو پایا جا رہا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارترز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024