سند ھ ہا ئی کو رٹ نے پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ کے بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین کی 16 اکتوبرتک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی،تفصیلات کے مطا بق پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ کے بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین نے ضما نت کے لیئے جمعہ کے روز عدالت سے رجوع کیا ، جس پر عدالت نے تینوں کی 16 اکتوبرتک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔عدالت کی درخواست گزاروں کو 5،5لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے تینوں درخواست گزاروں کونیب سے تعاون کی ہدایت کی، تفصیلات کے مطا بق پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد ان کے صاحبزادوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ، گرفتاری کے خوف سے خورشید شاہ کے دو بیٹوں فرخ شاہ اور زریق شاہ نے ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔دوسری جانب خرشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین سید قاسم علی شاہ نے بھی ضمانت کی درخواست کردی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاریوں کے بعد ان کی بھی گرفتاریوں کا خدشہ ہے، نیب تحقیقات میں شامل ہونے کو تیار ہیں مگر ضمانت دی جائے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024