چین کے سفیر یائوجینگ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ، پاک چین بحری دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے سفیر یائوجینگ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ، ملاقات کے دوران پاک چین بحری دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سی پیک کے میری ٹائم سکیورٹی سے متعلقہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔دوسری جانب چین کے سفیر نے بھی خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024