وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب، دوسروں کو مشورہ دینے کے بجائے بیٹے سے کہیں استعفیٰ دیں، ان کو کشمیر سے زیادہ کشمیر کمیٹی سے دلچسپی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ منسٹر کالونی کے گھر کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈائون نہ کریں، مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لیے کریں، اپنے فرزند کیلئے پارلیمان، مراعات اور اس کی تنخواہ بھی حلال ؟ موجودہ حکومت اس لیے حرام کہ اس میں آپ موجود نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کی جمہوریت پسندی کہاں ہے ؟ کس منہ سے پارلیمان کو گرانے کے دعوے کر رہے ہیں ؟ آج آپ کے جمہوری اصول کہاں ہیں؟۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38