حکومت پوری اپوزیشن قیادت کو جیل میں ڈالنا چاہتی ہے:اشرف بھٹی
لاہور( نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ایک ایک کرکے ساری اپوزیشن کی لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈال دیا جائے اور ان کو پاکستان کی عوام پر ظلم و ستم کرنے کی کھلی چھٹی دے دی جائے۔ جس وقت ملک کو متحد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو پی ٹی آئی اسی وقت اپوزیشن کے لیڈروں کو کسی نہ کسی بہانے سء نیب کے زریعے جیلوں میں بند کردیتی ہے ۔ ملک بھر میں عوام کے لئے مہنگائی اور ٹیکسزکی بھرمار کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے لئے ایک عذاب بن کر نازل ہوئی ہے آئے روز رعوام کو مہنگائی کے جھٹکوں کا سامنا ہے ۔عمران کا ہر وعدہ جھوٹا اورہرنعرہ دھوکہ نکلا ہے۔