کیا صرف ہیلمٹ پہننا ہی قانون ہے؟
مکرمی! لاہور کی نواحی سڑکوں پر خصوصاً اور عام سڑکوں پر ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار حضرات کا چالان اور اس پر کوئی رو رعایت نہیں جگہ جگہ قانون کے رکھوالے قانون سے بالاتر موٹر سائیکل، رکشہ ،چنگ چی ، کار سوار ایسے سڑکوں پر گھومتے اور قانون کے ضابطہ کو توڑتے ہوئے شتر بے مہار کی طرح سڑکوں پر پھرتے ہیں لاہور کی سڑکوں پر پھرنے والی ٹریفک کے ڈرائیوروں کے پاس 80 فیصد کے پاس لائسنس 60 فیصد کے پاس رجسٹریشن 50 فیصد کے پاس بغیر ٹرانسفر کے رجسٹریشن ہوتی ہے لیکن یہ قانون سے بے نیاز، مختلف سفارشوں یا پولیس افسروں کے ساتھ رشتہ داری ، ایم این اے ، ایم پی ایز کے ساتھ قربت ان کی ٹریفک قوانین کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیتی ہے۔ لاہور میں ٹریفک کے حادثات کی بنیادی وجہ ٹریفک سگنلز کو توڑنا ویلنگ کم عمر موٹر سائیکل، کار اور چنگ چی ڈرائیور کا ہونا ہے سب سے خطرناک سواری چنگ چی جو بالکل قانون کی پاسداری نہیں کرتے۔ (طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دھرم پورہ لاہور)