مستونگ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید، ملزم فرار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) مستونگ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار شہید ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیرین آب کے علاقہ خوشنخیرکے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر آنیوالے لیویز فورس کے اہلکار سمیع اللہ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے لیویز اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر لیویز فورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مستونگ منتقل کردیا۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمن لونی تحصیلدار بلندخان شاہوانی لیویز فورس کے میجر رسالدار شاہنواز شاہوانی سمیت دیگر اعلی حکام بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔