جماعت اسلامی کا آزادی ٔ کشمیر مارچ تاریخی ہوگا:جاوید قصوری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا 6اکتوبرکو لاہور میں ہونے والا آزادی کشمیر مارچ شاندار اور تاریخی ہوگا ۔جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوںگے۔ اس وقت اہل کشمیر آزمائش میں ہیں۔ہندوستان سفاکانہ، ظالمانہ اور انسانیت سوز مظالم کو ڈھا ر ہا ہے۔ پوری قوم کو ان نہتے کشمیر یوں کے لئے متحد ہو کر ایک آواز کو بلند کرنا ہے ۔جماعت اسلامی 6اکتوبر کو لاہور میں عظیم الشان مارچ کرنے جا رہی ہے ۔ میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ تحریک نوجوانان کی قیادت نے ہماری دعوت کو قبول کیا ہے ۔ انہوں نے حکومتی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’’ کرپشن فری پاکستان ‘‘اور’’ احتساب سب کاـ‘‘ جماعت اسلامی کے نعرے ہیں۔ PTIنعرے تو چرا سکتی ہے عمل کرنا اس کے بس کی بات نہیں۔ عمل کے لیے نیت اور کردار چاہیے ۔