دنیا مسئلہ کشمیر کے حل پر توجہ دے:زاہد محمود قاسمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی علماء کونسل کی اپیل پر آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’یوم ندائے کشمیر‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ جمعہ کے اجتماعات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کو کبھی تنہانہیں چھوڑے گی۔ یہ بات مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مرکزی علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد شاہ نواز فاروقی،پیر جی خالد محمود قاسمی،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا عبید الرحمن ضیائ،مولانا محمد امجد،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،حافظ محمد شعبان صدیقی،حافظ محمد طیب قاسمی ودیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ عالمی دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی۔ بھارت ہر سطح پر ناکامی کا سامنا کررہا ہے۔