نوٹیبل سوسائٹی ورلڈ راؤنڈ کے زیر اہتمام پولیو وائرس کیخلاف آگاہ مہم
لاہور (نیوز رپورٹر)دی نوٹیبل سوسائٹی ورلڈ وائڈ نے پولیو وائرس آگاہی مہم کا انعقاد کیا جس میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی بانی مشن ڈاکٹر عطاء الودود نے کہا کہ پولیو وائرس پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کے پیٹ میں داخل ہو کر اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے آج بھی پاکستان پولیو سے مکمل نجات حاصل نہیں کر سکا پولیو ویکسین کے دو قطرے ہر بچہ پانچ سال کی عمر تک پیتا رہے تو وہ محفوظ رہے۔ دی نوٹیبیل سوسائٹی ورلڈ وائڈ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام بچوں کو وقت پر پولیو کے قطرے پلائے ۔ اس پروگرام میں عمران سلیم، عبدالحکیم، مرزا کاشف، رخسانہ، عبدالرحمان، شیخ فیصل، منیبہ، ساجدہ، سید ابوظر بخاری، زین، اویس انصاری اور دیگر نے شرکت کی۔