ایل ٹی سی بسوں کی تعداد میں اضافہکرایوںمیں کمی کی جائے:ناظم شوکت
لاہور(پ ر)چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا ہے کہ سپیڈو بسوں کے کرایہ میں کمی کی جائے کیونکہ غریب آدمی اس میں سفر کرتے ہیں۔ میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ اس کے کرایہ میں کمی کی جائے تاکہ غریب آدمی سفر کرنے میں آسانی ہو۔ میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ (ایل ٹی سی) LTC بس زیادہ سے زیادہ چلائی جائیں تاکہ عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔