سری لنکن افسروںکے وفدکا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
لاہور(نامہ نگار)سری لنکا کے سینئر افسران کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ 20رکنی وفدمیں سری لنکن ایڈمنسٹریٹیو،پولیس اور ایڈمنسٹریشن سروسزکے افسروں شامل تھے۔ اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی علی عامرملک،چیف آپریٹنگ آفیسراکبر ناصر خان، سی اے او کامران خان نے اتھارٹی بارے ریفنگ دی۔ وفد کو سیف سٹیز کے مختلف شعبہ جات آپریشنزاینڈ مانیٹرنگ سنٹر،ایمرجنسی ریسپانس،ٹریفک منیجمنٹ سسٹم ،میڈیا مانیٹرنگ سنٹر کادورہ بھی کرایا گیا۔اس موقع پر سری لنکن سینئر افسران کے وفد کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیف سٹیزآکرمحسوس ہوا پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ سیف اینڈ سمارٹ سٹی کے اس تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔