پولیس میں تقرروتبادلے
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ایک پولیس آفیسر کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، تقرری کے منتظر فراز احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان کی خالی آسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔