موٹرسائیکل اور ٹانگے میں تصادم،14سالہ لڑکا جاں بحق
لاہور(نمائندہ خصوصی)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل اور تانگے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے سراج پارک کا رہائشی 14سالہ منیر موٹر سائیکل پر سوار مقبرہ روڈ پر گزرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے تانگے سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا